جنرل قمر جاوید باجوہ رائل ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی فوجی سربراہ

جنرل قمر جاوید باجوہ نہ صرف پاکستان کےپہلے آرمی چیف بلکہ پاکستان کی پہلی معزز شخصیت ہیں جنہوں نے رائل ملٹری اکیڈمی میں سینڈ ہرسٹ میں 213 ویں کمشننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ہے ۔ پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ گذشتہ روز رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ کی طرف سے مدعو کرنے پر برطانیہ پہنچے تھے اور جمعہ کو رائل ملٹری اکیڈمی میں سینڈ ہرسٹ میں 213 ویں کمشننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا جبکہ رائل ملٹری کے چاک وچوبند دستے کی جانب سے آرمی چیف کو سلامی بھی پیش کی گئی ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ رائل ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی فوجی سربراہ